نارووال میں جدید کوکنگ اینڈ بیکنگ کورسز کا آغاز – آئی ٹی سنٹر کمپیوٹر کالج کا منفرد اقدام

نارووال میں جدید کوکنگ اینڈ بیکنگ کورسز کا آغاز – آئی ٹی سنٹر کمپیوٹر کالج کا منفرد اقدام

نارووال: آئی ٹی سنٹر کمپیوٹر کالج نارووال نے نوجوانوں، خواتین اور ہنر سیکھنے کے خواہشمند افراد کے لیے جدید Cooking & Baking Courses کا آغاز کر دیا ہے۔ ادارے میں جدید اور مکمل سہولیات سے آراستہ کوکنگ، بیکنگ اور فاسٹ فوڈ لیبز قائم کی گئی ہیں جہاں طلبہ کو عملی تربیت فراہم کی جائے گی۔

کالج انتظامیہ کے مطابق یہ کورسز مارکیٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیے گئے ہیں تاکہ طلبہ پیشہ ورانہ مہارت حاصل کر کے روزگار اور کاروبار کے بہتر مواقع حاصل کر سکیں۔ کورسز میں کیک بیکنگ، ڈیزرٹس، بیکری آئٹمز، پاکستانی و کانٹی نینٹل کھانے، فاسٹ فوڈ اور فوڈ پریزنٹیشن سمیت متعدد جدید موضوعات شامل ہیں۔

ادارے کا کہنا ہے کہ نارووال اور گردونواح کے طلبہ کو معیاری تربیت کے لیے اب بڑے شہروں کا رخ کرنے کی ضرورت نہیں، کیونکہ یہ تمام سہولیات مقامی سطح پر دستیاب ہیں۔

داخلے جاری ہیں اور محدود نشستوں پر پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر داخلہ دیا جا رہا ہے۔

رابطہ:
IT Center Computer College Narowal
فون: 0542 500001 | 0310 4531458

asimrajput02